شادی

   

حیدرآباد۔/16جون، ( راست ) الحاج محمد حامد کے فرزند مسٹر محمد خواجہ پاشاہ (رومان ) کا عقد مسعود جناب عبدالستار خان کی دختر کے ساتھ14 جون کو بعد نماز عشاء ایس بی اے گارڈن نیو شیو لعل نگر کمیلہ روڈ ضیاء گوڑہ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
٭ جناب محمد عبدالغفار امجد ( ایگ ہاوز ) کی دختر ڈاکٹر سمیہ ثمرین ایم بی بی ایس ، ایم ایس جنرل سرجن کی شادی جناب خواجہ علیم الدین خان ( کے ایس اے ) کے فرزند ڈاکٹر عمر خان ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، (پیڈیاٹرکس ) سے 9 جون کوہیرٹیج پیالیس راجندر نگر میں انجام پائی۔ تقریب میں رشتہ دار، اقارب، دوست احباب کے علاوہ ڈاکٹرس، پروفیسرس ، پولٹری فارمرس، ایگس ٹریڈرس ، تاجرین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ سی اے شیخ جیلانی احمد اور ایم اے ماجد شہباز نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
٭٭ جناب الحاج سید اسمعیل نقشبندی قادری کے فرزند جناب سید عثمان نقشبندی قادری عرف خالد میاں کا نکاح جناب محمد عبدالسلیم کی دختر کے ساتھ 14 جون جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ احمد نگر فرسٹ لانسرز میں انجام پایا۔ اس محفل عقد میں علماء و مشائخین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ جناب محمد سلیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
٭٭ جناب صالح بن عبداللہ الیمنی کی دختر کی شادی مسٹر سید ظہیر احمد سہیل فرزند جناب سید اقبال احمد مرحوم کے ساتھ 13 جون کو بعد عشاء منروا گارڈن فنکشن ہال چمپا پیٹ میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی۔۔