شادی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید ستار حسینی ( ساجد ) ٹرانسکو فورمین ریتی باولی سب اسٹیشن حیدرآباد کے فرزند سید تلاوت حسین ( نوید ) کی شادی جناب محمد عزیز کی دختر کے ساتھ نائین فنکشن ہال چندرائن گٹہ بنڈلہ گوڑہ میں 21 مارچ کو بعد عصر انجام پائی ۔ اس محفل شادی میں دوست احباب ، عزیز و اقارب کے علاوہ تلنگانہ ٹرانسکو کے اسٹاف ممبرس نے شرکت کی ۔ جب کہ مہمانوں کا خیر مقدم ایم اے رزاق ، سید نور اللہ حسینی ، سید خلیل اللہ حسینی ، محمد ظہور احمد اور والد نوشہ سید ستار حسینی (ساجد ) نے کیا ۔۔