بچکنڈہ ۔ ڈاکٹر لیاقت خان کی دختر کی شادی شیخ خواجہ فرزند شیخ مخدوم مرحوم سے سادگی کے ساتھ مدرسہ دارالعلوم بچکنڈہ میں انجام پائی۔ خطبہ نکاح مولانا رضوان قاسمی نے پڑھا۔ اس موقع پر مہمان مولانا عبدالحمید استاذ قاسمی ناظم مدرسہ معاذ بن جبل بودھن، مولانا عبدالعلیم فاروقی ناظم جامعہ خیرالنساء للبنات بچکنڈہ، شیخ پاشاہ سیٹ سابق کوآپشن ممبر، سید اسعد اللہ ہیڈماسٹر، شیخ انور سیٹ، شیخ منان ٹیچر، شیخ یوسف ٹیچر کے علاوہ علماء و حفاظ سیاسی سماجی ملی دینی افراد نے شرکت کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر لیاقت خان کو مبارکباد پیش کی۔ مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر رحیم خان، مقیم خان، سلام خان، نعیم خان نے کیا۔
شادی
پٹلم ۔ جناب شیخ محبوب پان شاپ ساکن پٹلم کی دختر سمیرہ بیگم کی شادی جناب محمد چاند پاشاہ ساکن یلاریڈی کے فرزند محمد عمران کے ہمراہ 13 جون بروز اتوار راجا راجیشوری فنکشن ہال دیگلور روڈ پٹلم پر بالکل سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ عقد کے فرائض قاضی سید عبدالقدیر نے انجام دیئے جبکہ مفتی شیخ جمشید نے خطبہ نکاح پڑھا۔ شیخ نذیر، شیخ کریم نے عروسہ کا ایجاب قبول کرایا۔ محفل عقد میں رشتہ داروں کے علاوہ مقامی سرپنچ جئے سرینواس ریڈی، ایم پی ٹی سی زیٹ پی ٹی سی نے شرکت کی۔ محمد صادق، شیخ معین، شیخ رحیم، محمد کلیم الدین، محمد شادول، سید احمد، سید حسن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔