شادی

   


حیدرآباد /25 جولائی ( راست ) جناب محمد عبدالمنان خان راشد کی دختر مس ماریا فاطمہ ( بی ٹیک ) کا نکاح جناب خلیل الرحمن خان ( ایم ٹیک ) فرزند جناب فضل الرحمن خان کے ساتھ 24 جولائی کو بعد مغرب مسجد محمدیہ مرکز جمعیتہ اھلحدیث رنگ روڈ حیدرآباد میں انجام پایا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مسرز شیخ عبداللہ ، عبدالباسط خان ، مشتاق علی خان ، عبدالمقتدر خان ، عبدالمحیط خان ، امان اللہ خان، عبدالحسیب خان جنید اور عبدالخالق خان زبیر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔