شادی

   

محبوب نگر ۔ عبدالرشید مشتاق میونسپل کونسلر محبوب نگر کی برادر زادی و سید شاہ میر عباس ( شکیل ) کی دختر کا عقد جواد علی خان ( یو اے ای ) فرزند یوسف شریف خان ( کویت ) کے ساتھ مسجد طیبہ رامیا باؤلی محبوب نگر میں انجام پایا ۔ استقبالیہ ایچ بی پیالیس فنکشن ہال میں ترتیب دیا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نندل پوار ، ڈی ایس پی کشن ، میونسپل چیرمین نرسمہلو ، عبدالہادی ایڈوکیٹ ، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، جابر بن سعید الجابری ، مقصود بن احمد ، ذاکر ایڈوکیٹ ، سعادت اللہ حسینی، امتیاز اسحق ، محمد احمد سیٹھ ، محمد مقصود سیٹھ ، ڈاکٹر سیموئیل ، محمد عبدالعلیم صدیقی و دیگر موجود تھے ۔ سید جمیل احمد و برداران نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا