شادی

   

نلگنڈہ ۔محمدعبدالرزاق موظف پرنسپل گورنمنٹ جونیرکالج نلگنڈہ کی دخترکانکاح مسنونہ جناب محمدمغل محبوب بیگ کے فرزندڈاکٹرمغل شمشیربیگ کے ساتھ بعدعصرمسجدمحبس نلگنڈہ میںانجام پایا ۔ مولاناعبدالبصیررشادی قاسمی ناظم جامعہ اسلامیہ تنویر البنات نے خطبہ نکاح پڑھایا۔محفل نکاح میں شہر نلگنڈہ کے مختلف سیا سی،سماجی اورمذہبی قائدین وعمائدین نے شرکت کی ۔ بعد ازاں ضیافت طعام کاایم اے بیگ گارڈن فنکشن ہال میں اہتمام کیا گیا ۔عروسہ کے برادراں محمد عبد القدیر ، حامد انجینئیر، محمد عبدالحق عامر ، مو لانا عبد الستار جنید رشادی اور محمد علیم سعد نے مہمانوں کا استقبا ل کیا ۔ قبل ازیں مہمانوں نے عاقد سے معانقہ کیا اور ان کی ازدواجی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا ئیں دیں۔