شادی

   

ورنگل ۔7 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل کے ممتاز عالم دین مولانا خواجہ جعفرالعابدین رضوی خطیب جامع مسجد کوثر و ناظم جامعہ محمدیہ خیرالعلوم ، منڈی بازار ورنگل کے فرزند محمد خواجہ مسعود العابدین عرف حامد رضا (ایم بی اے فائنانس )کا نکاح جناب محمد حمایت اللہ مدنی موظف ڈسٹرکٹ آفیسر کی دختر مدثری فاطمہ ایم ٹیک ڈی جی کمیونیکیشن کے ساتھآبنوس فنکشن ہال ، ایل بی نگر ورنگل میں انجام پایا۔ تقریب نکاح و استقبالیہ میں شہر کے معززین ، علماء کرام، حفاظ کرام، دوستوں رشتہ داروں کی کثیر تعداموجود تھی۔ مولانا خواجہ جعفر العابدین، مولانا محمد خواجہ محمود العابدین عرف حماد ایڈوکیٹ،خواجہ معین العابدین انجینئر،سید خواجہ پاشاہ، مولانا عقیل نوری، حافظ عبدالکریم،مولانا الیاس قادری، مولانا حافظ وقاری عبداللہ مدنی، نے مہمانوں کا استقبال کیا۔