شادی

   

بچکنڈہ ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ مسعود ٹی آر ایس قائد کی دختر کی شادی شیخ ارشاد ایم فارمیسی ولد شیخ یوسف ایچ ایم بچکنڈہ کے ساتھ بروز جمعرات بعد نماز عصر بمقام مسجد عابدین میں سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ خطبہ نکاح مولانا محمد رضوان القاسمی نے پڑھا۔ بعد نماز مغرب منیٰ گارڈن فنکشن ہال میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر سابقہ ضلع کوآپشن ممبر اسعد علی، حافظ محمد غوث کانگریس قائد، جی آر ایس پارٹی شیخ پاشاہ، ڈاکٹر لیاقت خان، منان ٹیچر۔ سید ارشاد علی ٹیچر، مولانا عبدالعلیم فاروقی، سید ابرار علی، شیخ احمد، مسجد عابدین صدر نمائندہ سیاست حافظ شیخ محسن بچکنڈہ کے علاوہ دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔