شادی

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( راست ) : سید حیدر علی ، منیجر ریٹائرڈ ایس بی ایچ ملے پلی کے نبیرہ سید محمد بختیار حیدر بی ای ( عثمانیہ ) ایم ایس ( یو ایس اے ) فرزند ارجمند سید مجاہد حیدر ( کینیڈا ) کا عقد جناب پرویز حسین ( سعودی عربیہ ) کی دختر نیک اختر سے وائیٹ پیالیس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں 10 جولائی کو انجام پایا۔ دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر سید مجتبیٰ حیدر ، ڈاکٹر سید محمد فتح حیدر ، سید محمد اسمعیل حیدر ، یسین محمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالخبیر ( جاوید ) (آر ٹی سی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ) کی دختر فاطمہ صفورہ ( بی ایس سی ) کا عقد جناب خواجہ مسعود الدین مرحوم کے فرزند مسٹر خواجہ معز الدین بی ٹیک سیول انجینئر کے ساتھ 10 جولائی پیر ، ایس ایس گارڈن کنونشن ، شیورام پلی میں انجام پایا ۔ رشتہ داروں ، دوست احباب اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس محمد عبدالقدیر اور جناب محمد عبدالبصیر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔