شادی

   

حیدرآباد ۔ 12 جولائی ۔ ( راست ) حبیب محمد بن عبداللہ رفیع (کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست ) کی دختر کی شادی حبیب عبدالرحمن بن عیدروس الحبشی فرزند جناب حبیب عیدروس الحبشی کے ساتھ 10 جولائی بروز پیر بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں انجام پائی ۔ خطبۂ نکاح قاضی حبیب احمد بن سالم العطاس نے پڑھا ۔ استقبالیہ پریمیر فنکشن ہال میں انجام دیا گیا۔ شادی کی تقریب میں مشائخین عظام ، صحافتی برادری ، پیشہ طب سے وابستہ افراد و عزیز و اقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
O#O حبیب احمد بن عبداللہ رفیع کی دختر کی شادی حبیب حسین بن عیدروس الحبشی فرزند جناب حبیب عیدروس الحبشی کے ساتھ 10 جولائی بروز پیر پریمیر فنکشن ہال میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح قاضی حبیب علی بن عبداللہ رفاعی نے پڑھا اور دعا قاضی حبیب صالح بن عبداللہ جنیدی نے کی ۔ مہمانوں کا استقبال عروسہ کے بہنوئی سامی خالد محمد سقاف المسیبلی و برادران حبیب ہاشم بن صالح البحر ، حبیب سالم بن صالح البحر ، حبیب عباس بن احمد رفیع ، شیخ احمد حسین (فہد) ، حبیب عبداللہ بن محمد رفیع ، حبیب سالم بن محمد رفیع ، شیخ محمد ، حبیب ہادی بن احمد رفیع ، حبیب ابراھیم بن محمد رفیع، شیخ احمدحسین، شیخ عبدالرحمن، شیخ عبداللہ و حبیب ابوبکر بن محمد رفیع نے کیا۔