پولیس کی چوکسی سے اندرون چند گھنٹے ملزمین گرفتار، ڈی سی پی کی پریس کانفرنس
شادنگر ۔ 17۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر حلقہ کے نندی گاؤں پولیس اسٹیشن حدود نندی گاوں مستقر میں سنسنی پیدا کرنے والے دوہرے قتل واقعہ کے چند گھنٹوں میں ہی پولیس کی ٹیم نے ملزمین کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ نندی گاوں ٹاون میں کل رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ مذکورہ واقعہ کے سلسلے میں اطلاع ملنے پر نندی گاؤں پولیس موقع واردات پر پہنچ کر تفصیلی معائنہ کیا۔ شمش آباد ڈی سی پی نارائن ریڈی نے نندی گاؤں پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے دوہرے قتل واقعہ کے سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ بہار تعلق رکھنے والا دیواکر نامی ملزم سونا اور نقدی کے لیے ایک 9 سالہ بچی اور 60 سالہ خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ تاہم، پولیس نے قتل کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بڑی چالاکی سے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ رات گئے پولیس کی چار ٹیمیں قاتلوں کو تلاش کرتی رہیں۔ اس تناظر میں قتل کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بہار سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ گرفتارشدہ دیواکر سے تفصیلات حاصل کرنے پر پتہ چلا ہے کہ چند دنوں سے ملزم مہلوک خاتون پر نظر رکھا ہوا تھا۔ اس کا سرقہ کرنے کیلئے خاتون پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے زخمی کر دیا۔ اسی دوران خاتون کے پاس 9 سالہ کمسن لڑکی بھی موجود تھی۔ لڑکی کی جانب سے شور شرابہ کرنے پر لڑکی پر بھی قاتلانہ حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے کمسن لڑکی موقع واردات پر فوت ہوگئی۔ شمش اباد ڈی سی پی نارائن ریڈی نے مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ پاروتماں (60) آنگن واڑی آیا کے طور پر کام کر رہی تھی۔ 9 سالہ بھانوپریہ کرشنا اور ششی کلا کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ دو دن پہلے بہار کے ایک شخص نے پاروتماں کا مکان کرائے پر لیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس قتل کے بعد وہ نظر نہیں آیا۔ نندی گاؤں پولیس ان دو قاتلوں کی تحقیقات کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا ۔ شمش آباد ڈی سی پی نارائن ریڈی نے نندی گاؤں سی آئی رامیا اور دیگر متعین کردہ پولیس ٹیم کو مبارکبادی دی۔جنہوں نے چند گھنٹوں کے اندر قتل کے مقدمہ معمہ حل کر لیا۔ اس موقع پر شمش آباد اے سی پی۔شمش آباد ایس او ٹی سی آئی محمد رشید۔ نندی گاؤں سی آئی رامیا اور دیگر پولیس ملازمین موجود تھے۔