شاد نگر میں دلخراش سڑک حادثہ انٹر میڈیٹ کی طالبہ ہلاک

   

شاد نگر ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شاد نگر ٹاون میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں انٹر میڈیٹ سال اول کی طالبہ موقع واردات پر ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شاد نگر حلقہ کے چوور گوڑہ منڈل سے تعلق رکھنے والی انٹر میڈیٹ بی پی سی سال اول کی طالبہ جو کہ شاد نگر ٹاون میں واقع ویگنیان جونیر کالج میں سال اول کی طالبہ تھی ۔ سال اول انٹر میڈیٹ کا امتحان لکھ کر اپنے موضع چوور گوڑہ واپس ہونے کے لیے بس ڈپو کی سمت جارہی تھی کہ یہ ایک ائرن سے بھری ایک ٹراکٹر کے زد میں آکر کالج کی طالبہ شرونتی موقع واردات پر ہلاک ہوگئی ۔ اطلاع پاکر شاد نگر ٹاون سرکل انسپکٹر سریدھر کمار موقع واردات پر پہونچ کر تفصیلی معائنہ کیا ۔ بعد ازاں مہلوک طالبہ شرونتی کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل شاد نگر منتقل کردیا گیا ۔ شاد نگر پولیس نے کیس درج رجسٹر کر کے مصروف تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔