شاد نگر میں قتل کیس کا معمہ حل ، ایک شخص گرفتار

   

شمس آباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شاد نگر پولیس نے ایک قتل کیس کے معمہ کو حل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد زون انچارج ڈی سی پی سی ایچ سرینواس نے بتایا کہ فاروق نگر منڈل کے لنگا ریڈی گوڑہ میں 12 اور 13 اپریل کی درمیانی رات ایک نامعلوم شخص کے قتل پر شاد نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ مقتول سائی راہول 23 سالہ ساکن نندیال ریاست آندھرا پردیش نے اس کے بچپن کے دوست ایس وینکٹیش 23 سالہ کو ایک سال قبل آن لائن گیمنگ کھیلنے کے لیے راضی کروایا اور اس آن لائن گیمنگ کے ذریعہ وہ 15 لاکھ روپئے ہار گئے ۔ گزشتہ ہفتہ میں بھی راہول نے وینکٹیش کو آن لائن گیمنگ 11 ونرس کھیلنے کے لیے راضی کیا جس میں وہ تین لاکھ روپئے کھو دئیے ۔ جس کے بعد دونوں میں بحث ہوئی ۔ جس کے بعد وینکٹیش نے راہول کے قتل کا منصوبہ بناتے ہوئے قطب اللہ پور سے کار کرایہ پر حاصل کی اور اسے لنگا ریڈی گوڑہ لے گیا جہاں پہلے سے ہی چار افراد موجود تھے ۔ لنگا ریڈی گوڑہ پہنچنے کے بعد وینکٹیش اور اس کے چار ساتھی چاقوؤں سے حملہ کر کے اس کا قتل کر کے فرار ہوگئے ۔ جنہیں تکنیکی طور پر تحقیقات کرتے ہوئے وینکٹیش کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر چار افراد اور کار ڈرائیور جملہ پانچ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ اس موقع پر شمس آباد ایڈیشنل ڈی سی پی رام کمار ، ایچ نائیڈو اے سی پی شاد نگر ، وجئے کمار شاد نگر انسپکٹر اور وینکٹیش ڈی آئی موجود تھے ۔۔ ش