شارجہ میں جھلستے جہاز سے 13 ہندوستانیوں کو بچا لیا گیا

   

دبئی۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ کی بندرگاہ خالد پر ایک شعلہ پوش سمندری جہاز سے 13 ہندوستانیوں کو بچا لیا گیا۔ اس سمندری جہاز میں 6,000 گیلن ڈیزل کی حمالی عمل میں آئی تھی۔ علاوہ ازیں برآمد کی جانے والی 120 گاڑیاں 300 گاڑیوں کے ٹائیرس وغیرہ بھی موجود تھے جو خاکستر ہوگئے۔ شارجہ سیول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سالی النقبی نے کہا کہ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ آتش فرو عملہ فوری وہاں پہونچ گیا تھا اور ارکان عملہ کا بروقت تخلیہ کردیا گیا۔