شاعر، مفکر شیو شنکر کی کورونا سے موت

   

بنگلور :مشہور شاعر، مفکر اور کنڑ ادب کی عظیم شخصیت جراگناہلّی شیو شنکر کی بدھ کے روز کورونا کی زد میں آ کر موت ہو گئی۔ وہ 72 برس کے تھے ۔ کورونا متاثر ہونے کے بعد انھیں یہاں نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ کنڑ ادب کونسل کے اعزازی سکریٹری رہ چکے مسٹر شیو شنکر نے 1000 سے زیادہ نظمیں لکھی ہیں۔