دمشق ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی دارالحکومت کے شمال مشرقی پڑوس میں آج ایک بم حملہ کیا گیا جو اندرون ایک ہفتہ حکومت کے زیرتسلط علاقہ میں اپنی نوعیت کا تیسرا دھماکہ ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے بتایا کہ عداوی علاقہ میں دہشت گردانہ بم دھماکہ کار کے ذریعہ کیا گیا جس سے کافی مادی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔