شام میں امریکی افواج ترکی آپریشن زون سے دور

,

   

دبئی۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ دفاع پینٹگان کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے منگل کے روز کہا ہے کہ ان کے ملک نے شمالی شام میں ترک فوجی کارروائی کے ممکنہ راستے سے اپنی افواج کو دور کردیا ہے۔جوناتھن ہوفمین نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گذشتہ دنوں شام میں ترکی کے ممکنہ حملے کے بارے میں سیکریٹری دفاع مارک ایسپر اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک ملی سے مشاورت کی ہے۔ہوف مین نے ایک بیان میں کہاکہ بدقسمتی سے ترکی نے یکطرفہ طور پر فوجی آپریشن راستہ چنا ہے۔اس کے نتیجے میں ہم نے شمالی شام میں امریکی فوجوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ترکی کے ممکنہ حملے کے راستے سے دور کردیا ہے۔