شام میں بری فوج تعینات نہ کرنے جرمنی کا امریکہ کو جواب

   

برلن ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے شام میں اپنی بری فوج تعینات کرنے کے بارے میں امریکہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ حکومتی ترجمان اسٹیفان زائبرٹ نے آج برلن میں واضح کیا کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف اتحاد کے ساتھ تعاون موجودہ صورت میں برقرار رہے گا تاہم شام میں فوج تعینات کرنا ہرگز منصوبے کا حصہ نہیں۔ قبل ازیں واشنگٹن حکومت کے شام کے لیے خصوصی نمائندے جیمز جیفری نے جرمن اخبار ’ڈی ویلٹ‘ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ جرمنی شام میں اپنی بری فوج تعینات کرے۔ زائبرٹ نے واضح کیا کہ جرمنی داعش کے خلاف سرگرم فوجی اتحاد میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے۔