شام میں بموں کی آواز سے ذہن ہٹانے باپ، بیٹی کے ساتھ لافنگ گیمس میں مصروف

   

٭ مملکت شام میں ایک باپ اپنی چار سالہ بچی کا بم دھماکوں سے ذہن ہٹانے کے لئے ہر وقت ’’لافنگ گیمس‘‘ کھیلتا ہے۔ اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جب بھی جنگ زدہ ملک میں بم کے گرنے کی آواز آتی ہے تو یہ خاندان قہقہ مارتا ہے تاکہ لافنگ گیم میں خلل نہ پڑے۔ صحافی محمت الغان نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ عبداللہ المحمد اپنی بیٹی سے جب بھی بم دھماکوں کی آواز آتی ہے تو یہ کہتا ہے کہ کھلونوں کے گن سے یہ آوازیں آرہی ہے۔