شام میں سیلاب سے شمالی علاقے کے 40 ہزار افراد بے گھر:اقوام متحدہ

   

بیروت ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 40 ہزار سے زیادہ افراد شمالی شام میں بے گھر ہوگئے اور انہیں پناہ گزین کیمپوں میں قیام کرنا پڑا ۔ کیونکہ گزشتہ 3 دن سے مسلسل موسلادھار بارش جاری ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ شمال مغربی صوبہ عندلیب میں اقوام متحدہ کی جانب سے 14 پناہ گزین کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔ عندلیب کا علاقہ شام کے زیراقتدار ہے اور سابق القاعدہ سے ملحق تنظیموں کے زیراثر ہے ۔ یہاں پر 5 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ 8 سال طویل خانہ جنگی میں ان سے صرف نصف تعداد بے گھر ہوئی تھی ۔ اتوار کے دن جو ویڈیو جھلکیاں شائع کی گئی ہیں ان میں سیلابی پانی میں بہتے ہوئے انسانی نعشوں کے ڈھانچے نظر آرہے ہیں ۔