دمشق : ریاض : شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد صدر نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔شامی صدر احمد الشرع سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کیفروغ اور باہمی تعاون کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق احمد الشرع ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ شام کے ایوان صدر کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں الشرع اور ان کے وزیر خارجہ کو سعودی عرب جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے شام کے استحکام اور خود مختاری کے لیے اول روز سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے جبکہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کی امداد کر رہا ہے۔