شاندار ثقافتی پروگرام سے سجی سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب

   

گلو دادا، عزیز ناصر اور شہباز خان نے کیا خوش نصیب انعام یافتگان کا اعلان

حیدرآباد۔ 19 جنوری(سیاست نیوز): حیدرآبادی مزاح اور روایتی فلمی نغموں سے سجی ایک بہت ہی خوبصورت شام میں آج سیاست شاپنگ دھوم پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ تفریح سے بھرپور شاندار پروگرام میں سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب عمل میں آئی۔ جس میں ہزاروں عوام کے سامنے بمپر ڈرا نکالے گئے اورانعام جیتنے والے خوش نصیب افراد کے کوپن نمبر کا اعلان کیا گیا۔ ادارہ سیاست کی جانب سے گزشتہ 15 سال سے سیاست شاپنگ دھوم ایک جشن کی شکل میں منایا جا رہا ہے۔ آج اس جشن کا اختتام بمپر ڈرا تقریب کے ساتھ ہوا۔ للت کلاتھورنم باغ عامہ، نامپلی میں سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب کے موقع پر کے بی جانی کی نمائندگی میں حیدر آبادی فن گامہ شو منعقد ہوا۔ آڈیٹوریم شائقین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ بمپر ڈرا میں شہر کی کئی نامور شخصیتیں اور دھوم میں شامل ہوئے تجارتی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ لکی بمپر ڈرا مشہور اداکار ساجد خان عرف گلو دادا ، عزیز ناصر ، شہباز خان نے نکالا ۔ پہلا انعام نسان میگنائٹ ایم وسٹآ کشش شوروم کے کسٹمرکوپن نمبر 361111 کو، دوسرا انعام ہیرو گلیمر ایکس ٹی ای سی 125، کشش کے کسٹمرکوپن نمبر 361132 کو اور تیسر انعام ہیرو ڈیسٹینی محمد خان جویلرس کے کسٹمرکوپن نمبر 735798 کو ملا۔ تفریح سے بھر پور فیملی انٹرٹینمنٹ شو میں حیدرآباد کے مشہور مزاحیہ، فلمی، ثقافتی اور یوٹیوب سے جڑے 30 سے زائد فنکاروں نے شائقین کی خوبداد حاصل کی۔ حامد کمال، قادر شریف، شہاب الدین، شبیر خان، شبن خان، سید صمدانی اور دیگر فنکاروں نے طنز و مزاح سے بھرپور اپنے فن پارے پیش کر کے شائقین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔ حیدر آبادی فلم اداکار عدنان ساجد خان (گلودادا)، عزیز ناصر، ذبیح شاہ، شہاب الدین، شبیر خان، آرٹسٹ: عبد الرزاق، سواتی منڈل، شوریہ سدانند ، تفو ، سمیرہ خان، مہہ جبین، پریہ ریڈی اور دیگر کے خاکوں کو بھی خوب پسند کیا گیا۔ پلے بیک سنگر وجے لکشمی، دیپا دھر، محمد عثمان ، معین خان، احتشام ، مخدوم ، رمنا ، سمرن ، سیما سید اور صوفی گلو کار عمران خاں نے آرکسٹرا پر نئے پرانے نغموں سے سماع باندھا۔ پروگرام کے اینکرس نیہا گپتا اور کو آرڈینیٹر خیر الدین بیگ جانی تھے۔