شاہین باغ طرز پر ممبئی میں خواتین کا احتجاج

   

ممبئی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی کے شاہین باغ احتجاج سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے صوبہ ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں سینکڑوں خواتین نے 26 جنوری کی رات سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کیا۔ عربیہ ہوٹل مور لینڈ روڈ کے قریب سینکڑوں خواتین پلے کارڈس تھامی ہوئی تھیں جن پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف نعرے درج تھے۔ ان خواتین میں اکثر کا تعلق مسلم اکثریتی علاقوں پانپورہ، جھولا میدان، اپریپاڑہ اور ممبئی سنٹرل سے تھا۔ ممبئی پولیس افسران کے اصرار کے باوجود ان خواتین نے ہنوز اپنا احتجاج ختم نہیں کیا۔ وہ پیر کی صبح تک احتجاج کرتی رہیں۔ خواتین نے ہندو مسلم اتحاد اور فرقہ وارانہ اُخوت و ہم آہنگی کی تائید میں نعرہ بازی بھی کی۔