٭ دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو روزانہ اجرت دی جاتی تھی۔ یہ خواتین اجرت لے کر ہی احتجاجی مظاہروں میں شامل ہوتی تھیں اور شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے پیچھے بھی گہری سازش کی گئی تھی۔ چارج شیٹ میں مزید بتایا گیا ہیکہ ان خواتین کو استعمال کرتے ہوئے سازش کرنے والوں نے سیکولر لبادہ اوڑے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ اس کے لئے انہوں نے خواتین کا بھی سہارا لیا اور میڈیا کا بھی استعمال کیا تاکہ احتجاج کو ملک گیر سطح پر پھیلایا جائے۔