نئی دہلی: بی جے پی کے آئی ٹی سربراہ امیت مالویہ کے علاوہ شاہین باغ کی خواتین پر مبینہ طور پر جھوٹے الزامات لگانے پر ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے پانچ میڈیا ہاؤسز کو ہتک عزت کے نوٹس بھیجے ہیں۔
منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پراچہ نے کہا کہ ایک ارب روپے کا قانونی نوٹس ریپبلک ٹی وی ارنب گوسوامی، زی نیوز کے سدھیر چوہدری ، ٹائمز ناؤ ، ٹائمز گروپ ، ٹی وی 18 اور نیوز نیشن کے زیرانتظام ٹائمز ناؤ وغیرہ میڈیا اداروں کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام میڈیا ہاؤسز کے خلاف بھی فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا ، جس میں دو سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز نے شاہین باغ کے خلاف امت مالویہ کے حق میں یک طرفہ کہانی چلائی ہے۔
شاہین باغ سے تعلق رکھنے والی تین بوڑھی خواتین سمیت مظاہرین کے وفد کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پراچہ نے کہا کہ یہ “غیر مجاز” تھا اسی طرح زبردستی ملاقات کےلیے لے جانا اچھی بات نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہین باغ کے جنرل باڈی سے اجازت لئے بغیر سینئر ترین خواتین مظاہرین کو ایل جی کے پاس لے جایا گیا۔
شاہین باغ میں احتجاج کا آغاز 15 دسمبر کو شہریت (ترمیمی) ایکٹ کی منظوری کے ساتھ ہوا۔ کولکتہ سے الہ آباد ،بھوپال اور پونے سے لکھنؤ ، کلبورگی (گلبرگہ) اور بہت سے شہروں میں ملک کے مختلف حصوں میں اسی طرح کے اقدامات شروع ہوئے ہیں، این ارسی، سی اپنے اور این پی ارکے خلاف اب تک پورے ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجات ہو رہے ہیں۔