شاہ بانو مقدمہ پر فلم ، عمران ہاشمی نے شوٹنگ شروع کردی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ عمران نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ وہ اس وقت اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ اور نوابوں کے شہر میں فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس فلم میں عمران کے ساتھ اداکارہ یامی گوتم بھی نظر آئیں گی۔ عمران کی اس فلم کا بہت چرچا ہے۔ عمران اور یامی کی آنے والی نئی فلم کورٹ روم ڈرامہ ہونے جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم کی کہانی مشہور شاہ بانومقدمہ پر مبنی ہوگی۔ عمران فلم میں شاہ بانو کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔ شاہ بانو کے شوہر ایک امیر اور معروف وکیل ہیں جن کے مقدمہ پر موقف نے سیاسی اور قانونی بحث کو ہوادی ہے۔ فلم کی ہدایات سپرن ورما دے رہے ہیں جنہوں نے دی فیملی مین سیزن 2، رانا نائیڈو اور دی ٹرائل جیسی زبردست ویب سیریز ڈائریکٹ کی ہیں، جب کہ کہانی ریشو ناتھ نے لکھی ہے، جو اس سے قبل غیر قانونی اور ہیرا منڈی میں کام کر چکے ہیں۔ اس فلم سے کافی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔ یامی نے حال ہی میں پرتیک گاندھی کے ساتھ فلم دھوم دھام میں کام کیا ہے۔ یہ فلم کچھ خاص نہیں کر سکی۔ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی عمران آخری بار سلمان خان اورکترینہ کیف کی فلم ٹائیگر3 میں نظر آئے تھے۔شاہ بانو کی بات کریں تو وہ مدھیہ پردیش کے اندورکی رہنے والی تھیں۔1978 میں 62 سال کی عمر میں ان کے شوہر محمد احمد نے انہیں طلاق دے کرگھر سے نکال دیا۔ شاہ بانوکے 5 بچے تھے۔1981 میں شوہر سے نان نفقہ ملنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا۔ شوہر نے کہا کہ وہ شاہ بانوکو نان نفقہ دینے کا پابند نہیں ہے۔ 1985 میں سپریم کورٹ نے سی آر پی سی کی دفعہ 125 پر اپنا فیصلہ سنایا۔ یہ سیکشن طلاق کے معاملے میں دیکھ بھال کے پیسہ کے تعین سے متعلق ہے۔ سپریم کورٹ نے شاہ بانوکونام نفقہ دینے کے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ یہ مقدمہ آج بھی ایک اہم مقدمہ سمجھا جاتا ہے۔اس مقدمہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور طلاق شدہ خواتین کے نان نفقہ کے تعلق سے کافی اہم مقدمہ مانا جاتا ہے ۔ شاہ بانومقدمہ اپنے وقت کا سب سے بڑا مقدمہ تصور کیا جاتا ہے ۔