ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور ڈمپل گرل پریتی زنٹا کی سوپر ہٹ فلم ویر زارا 13 ستمبر کو دوبارہ ریلیز ہوگی۔فلم ویر زارا میں امیتابھ بچن، ہیما مالنی، رانی مکھرجی، دیویا دتہ اور منوج باجپائی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یش راج فلمز اس مشہور فلم کو 13 ستمبر کومنتخب سینما چین جیسے پی وی آر آئی ناکس، سنے پولیس انڈیا، مووی میکس سنیما وغیرہ میں دوبارہ ریلیز کررہا ہے ۔سال 2014 میں ریلیزویر زارا جسے یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا تھا۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ویر زارا کی اسکرپٹ یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا نے لکھی ہے ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ویر پرتاپ ہندوستانی فضائیہ کے ایک افسر کے کردار میں ہیں اور زارا حیات خان (پریتی زنٹا) ایک پاکستانی سیاستدان کی بیٹی ہیں۔