شاہ رخ خان کو ٹیکس چوری مقدمہ میں راحت

   

ممبئی : سال 2011 میں شاہ رخ خان ‘راون’ فلم لے کر آئے تھے ۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد شاہ رخ پر ٹیکس چوری کا الزام لگا۔ اس مقدمہ میں 13 سال بعد کنگ خان کے حق میں فیصلہ آیا ہے۔ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ فلم’راون’ شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیزکے بینر تلے بنائی گئی تھی۔ یعنی وہ اس فلم کے پروڈیوسر تھے۔ اس فلم کے حوالے سے کنگ خان اور ان کی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ اس فلم کی 70 فیصد شوٹنگ برطانیہ میں کی جائے گی۔ ایسی صورتحال میں برطانیہ میں 70 فیصد انکم ٹیکس ادا کرنا پڑا۔سال 2011-12 میں شاہ رخ خان نے اپنی آمدنی 83.42 کروڑ روپے ظاہر کی، لیکن انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اس پر اختلاف کیا کیونکہ محکمہ نے کہا تھا کہ شاہ رخ نے کم آمدنی ظاہرکی ہے۔ تقریباً چار سال کے بعد محکمہ نے ان کے ٹیکس کا حساب 84.14 کروڑ روپے کیا۔ اس حوالے سے مقدمہ کافی دیر تک چلتا رہا۔ تاہم اب فیصلہ شاہ رخ کے حق میں آگیا ہے۔دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلموں کی بات کریں تو وہ اس وقت اگلی فلم کنگ میں مصروف ہیں ۔