ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود نے اپنے ایک ارسال کردہ برقیے میں نو منتخب وزیر اعظم برطانیہ رشی سوناک کو مبارکباد دی ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اس شاہی برقیے میں رشی سوناک کو اس اہم منصب کے سنبھالنے پر شاہ سلمان نے اپنی نیک تمنائیں پیش کی ہیں اور بطور وزیر اعظم برطانیہ کامیابی کی دعائیں دی ہیں اور ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔سعودی فرمانروا نے اس موقع پر برطانوی عوام کو بھی مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے ترقی و خوشحالی کی نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام باہم دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔