شبانہ اعظمی بہت جلد گھر پر ہوں گی: جاوید اختر

,

   

ممبئی: کچھ دن قبل بالی ووڈ اداکارہ ومشہور نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی سڑک حادثہ کا شکا رہوگئیں تھیں۔ وہ ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شریک تھیں۔ جاوید اختر کا کہنا ہے کہ اب شبانہ اعظمی کی حالت اب بہتر ہے بہت جلد وہ ہاسپٹل سے گھر واپس آجائیں گی۔ وہ کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔ جاوید اختر نے بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، شبانہ اعظمی اسپتال کے آئی سی یو میں شریک ہیں لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں۔

شبانہ اعظمی کی ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ہی ہم نے جاوید اختر کی 75 ویں یوم پیدائش کی تقریب منائی تھی۔ اب ہمیں اطلاع ملی ہے کہ وہ ہاسپٹل میں ہیں۔ اسی دوران پتہ چلا کہ پولیس نے شبانہ اعظمی کے ڈرائیور کے خلاف رفتار سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔