شبمن گل ونڈے بیٹنگ رینکنگمیں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

   

دبئی۔ ہندوستانی اوپنر شبمن گل چہارشنبہ کو ایک مقام آگے بڑھ کر ونڈے کرکٹ میں بیٹروں کی آئی سی سی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر پہنچ گئے، جب کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور اسپنر روی بشنوئی نے بھی مختصر ترین فارمیٹ میں فائدہ اٹھایا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے ونڈے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں، گل کو اب 743 ریٹنگ پوائنٹس ملے ہیں اور وہ ہندوستان کے ٹاپ رینکنگ بیٹر کے طور پر فہرست میں موجود ہیں۔ واپسی کرنے والے بمراہ، آئرلینڈ سیریزکے لیے ہندوستان کے کپتان ہیں اور انہوں نے سات درجے ترقی کرکے 84 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، بشنوئی 17 درجے کی چھلانگ لگا کر 65 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ونڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر آگئے۔ و ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
سوریا کمار بدستور پہلے مقام پر
دبئی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ہندوستان کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے اور آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔یاد رہیکہ سوریا کمار نے پہلے مقام پر اپنے استحکام برقرار رکھا ہے ۔