شبنم اسماعیل سبکدوش

   

جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقہ کی فاسٹ بولر شبنم اسماعیل جنہیں خواتین کرکٹ کی فاسٹ بولروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، انہوں نے چہارشنبہ کو تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ بیان میں شبنم نے کہا کہ وہ اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے اور دنیا بھر میں ٹی 20 ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ 34 سالہ شبنم جنوبی افریقہ کے لیے تمام فارمیٹس میں 241 میچز میں 317 وکٹیں لینے کے بعد کنارہ کش ہوگئیں۔ ان کی آخری بین الاقوامی کرکٹ جنوبی افریقہ کے تاریخی آئی سی سی خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اس سال فروری میں ہوم سرزمین پر چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہوئی تھی۔