نظام آباد ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کی فیلڈ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسرس کے ساتھ سیل کانفرنس
نظام آباد۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی دیہی سطح پر گرام پنچایتوں میں انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کاموں کے آزمائش اور اس کی عمل آوری کی انجام دہی میں فیلڈ اسسٹنٹ کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے لہذا فیلڈ اسسٹنٹ کیلئے جو ذمہ داریاں حوالے کی گئی ہے اس پر پابندی کے ساتھ عمل کریں ضلع کلکٹر نارائن ریڈی فیلڈ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر کے ساتھ سیل کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی اور کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹ اپنے روز مرہ کے کاموں کے ساتھ ہریتا ہرم ، طمانیت روزگار کے تحت مزدوروں کو کام فراہم کرنے ، دیہی سطح پر کھیلوں کے میدان کی تیاری ، پارکس ، نرسریزمیں باغبانی کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع میں واقع شاہراہ پر سڑکوں کی دونوں جانب اور تین میٹرس پر ایک پودے کی شجرکاری کریں اور اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔ خالی مقامات پر شجرکاری کریں اور ایک ایکر محیط اراضی پر چار ہزار پودے لگانے اور اس کی دیکھ بھال کریں ۔ تعلیمی ادارہ جات ، برقی سب اسٹیشنس ، پرائمری ہیلت سنٹرس پر بھی شجرکاری کاری کریں ۔ مسٹر نارائن ریڈی نے اس کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے کام کرنے اور ان کاموں کا راست طور پر جائزہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا اگر کسی مقام پر پودے نہ لگانے کی صورت میں متعلقہ عہدیدار کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا ۔ ضلع بھر میں 530 گرام پنچایتیں ہے اور ان گرام پنچانتوں میں کھیلوں کے میدان قائم کرنے کم از کم آدھا ایکر پر کھیل کا میدان تیار کرتے ہوئے 15؍ نومبر تک اسے تیار کریں اور ہر گرام پنچایت میں عوام کی سہولت کیلئے سڑکوں کے قیام و دیگر کاموں کو انجام دینے کیلئے طمانیت روزگار مزدوروں کا استعمال کرنے کی ہدایت دی اور 15؍ ڈسمبر تک ہر گرام پنچایت میں 10 ہزار پودوں کی تقسیم کیلئے اقدامات کریں ۔