نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کل دیوالہ اور دیوالیہ پن کوڈ (آئی بی سی) 2016 کی ان شقوں کو برقرار رکھا جس کے تحت بینکوں کو کسی کمپنی سے قرضوں کی وصولی کے لئے شخصی ضمانتوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت ہے ۔جسٹس ایل ناگیشورا راؤ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے کہاکہ عدالت نے مرکز کے نوٹیفکیشن سے متعلق 75 درخواستوں پر کیے گئے فیصلوں کے نتیجہ پر آئی بی سی کی دفعات کو برقرار رکھا ہے۔عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ قرض دہندگان کی ذاتی ضمانتوں سے باقی قرضوں کی وصولی کی راہ ہموار کرے گا۔عرضی گزار صنعت کار انیل امبانی ، کپل وادھوان ، سنجے سنگھل اور وینوگوپال دھوت سمیت دیگر درخواست گزاروں نے اپنی درخواست میں آئی بی سی کے تحت 15 نومبر 2019 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن اور کارپوریٹ قرض دہندگان کے ذاتی ضمانتوں سے متعلق دیگر دفعات کو چیلنج کیا تھا۔