مرادآباد: شمالی ریلوے کے مرادآباد ریل ڈویژن میں لگاتار بارش کی وجہ جگہ جگہ ریلوے ٹریک میں روکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ ریل انتظامیہ ہریدوار، دہرادون روٹ کو بند کرنے پر مجبور ہوگیا۔ ریل کی آمدوفت کو بہتر کرنے کیلئے لگاتار کوشاں ہے ۔ ہریدوار خطہ میں گزشتہ چہارشنبہ کی رات سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے ، جس کی وجہ سے لکسر ریلوے اسٹیشن علاقے میں رئیسی کے نزدیک سلونی ندی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔