واشنگٹن : امریکہ میں نشے میں دھت پائلٹ نے مسافروں کی زندگی داؤ پر لگا دی اور کاک پٹ میں مسلح ہوکر طیارہ اڑانے پہنچ گیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 52 سالہ پائلٹ جیمز کلفٹن نیویارک کے بفیلو سے فورٹ لاڈرڈیل فلوریڈا کے لیے روانہ ہورہا تھا کہ اس کے عجیب برتاؤپر معاون پائلٹ نے انتظامیہ کو اطلاع کردی۔ ایرپورٹ کی انتظامیہ نے کلفٹن کو برطرف کرکے تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش پائلٹ نے دوران ڈیوٹی شراب پینے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔