حیدرآباد۔/4 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے شراب کی دکان کے ملازم کو گرفتار کرلیا جو لاکھوں روپئے لیکر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈیٹکٹیو انسپکٹر گرواریڈی کی ٹیم نے اس ملازم کو 33 سالہ بی سنیل عرف سنی ساکن چنتل کنٹہ کو گرفتار کرلیا اور سنیل کے قبضہ سے 22 لاکھ 10 ہزار روپئے ضبط کرلئے جس نے 22 لاکھ 38 ہزار روپئے کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق یکم اور 2 اگسٹ کو شراب کی دکانات بند رکھنے کی قبل از وقت اطلاع سے 30 جولائی کو اس شراب کی دکان پر 22 لاکھ 38 ہزار روپئے کی شراب فروخت ہوئی تھی۔ سنیل گوڑ اس شراب کی دکان پر گزشتہ تین سال سے ملازمت کررہا ہے جو موقع کے انتظار میں تھا ۔ دونوں مالکین نے رقم کے حساب کتاب کی ذمہ داری سنیل کو دی تھی جس نے 31 جولائی کو رقم دکان سے لیکر فرار ہوگا تھا جو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔