شراب کی غیر قانونی فروختگی پر دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے دوافراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شراب کی دکان پر لگائے گئے سیل کو توڑ کر دوکان سے شراب کی بوتلیں منتقل کرتے ہوئے یہ دو افراد زائد قیمتوں میں شراب فروخت کر رہے تھے ۔ پولیس کے اطلاع کے بعد کارروائی کرتے ہوئے شراب کی دوکان کے ملازم واسو ریڈی اور اس کے ساتھی لنگاریڈی کو گرفتار کرلیا ۔ دکان کے مالک راملو گوڑ کے احکامات پر انہوں نے اقدام کیا تھا ۔ یہ دونوں اپنی ہی دکان سے دکان مالک کے کہنے پر شراب کی بوتلیں نکال کر کار میں دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے ۔