شراب کی لاری الٹ گئی۔ شرابی بوتلوں پر ٹوٹ پڑے

   

حیدرآباد22مئی(یواین آئی) شراب کی بوتلیں لے جانے والی لاری کے الٹ جانے کے بعد شرابیوں کی بڑی تعداد، ان بوتلوں پر ٹوٹ پڑی۔شرابی، شراب کی بوتلوں کو حاصل کرنے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے تھے ۔یہ حادثہ آندھراپردیش پرکاشم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سریکالم سے مدن پلی جانے کے دوران ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی جس کے ساتھ ہی شرابیوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جو راحت کام کی بجائے شراب کی بوتلوں کو لے کر فرارہوگئے ۔ یہ لوگ تقریبا چار لاکھ روپئے کی شراب لے کر فرارہوگئے ۔اس واقعہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دکھایاگیا کہ شرابی، بڑی تعداد میں بوتلیں لے جا رہی ہے ۔ شرابیوں نے اپنے کپڑوں میں بھی بوتلوں کو چھپا رکھا تھا ۔