شرجیل امام کی ایک دن کیلئے پولیس تحویل

   

نئی دہلی ۔ 17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)دہلی کی ایک عدالت نے 15 ڈسمبر کو نیو فرینڈس کالونی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد کے معاملہ میں جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کو آج ایک دن کی پولیس تحویل میں دیدیا ۔ شرجیل امام کو ملک سے غداری کے الزام میں گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا ۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گروموہن کور نے پولیس تحویل کا حکم دیا۔ پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے شرجیل امام کی تحویل کی عدالت سے درخواست کی تھی۔ شرجیل امام کی تحویل کی عدالت سے درخواست کی تھی ۔ شرجیل امام پر سی اے اے احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے ۔