شرجیل امام کی بہن فرح نشاط بن گئیں جج

   

پٹنہ: جہاں دہلی فسادات میں ملزم بنائے گئے شرجیل امام کو ابھی تک عدالت سے کوئی راحت نہیں مل سکی، وہیں ان کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ یہ خوشی ان کی چھوٹی بہن فرح نشاط نے دی ہے،جنہوں نے 32 واں بہار جوڈیشل سروسز کا امتحان پاس کر کے جج بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ شرجیل امام کے چھوٹے بھائی مزمل امام نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کیا۔مزمل امام نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’یہ زندگی کا فلسفہ ہے۔‘‘ ایک طرف جہاں ان کا بھائی جبر کے خلاف انصاف کی جنگ لڑ رہا ہے اور جیل میں ہے، وہیں دوسری طرف بہن ظلم کے خلاف انصاف دینے والی جج کی کرسی پر بیٹھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’چھوٹی بہن فرحہ نشاط نے 32 واں بہار جوڈیشل سروسز کا امتحان پاس کر کے آج بھائی کو موقع دیا ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ آپ اپنے فیصلوں سے کسی بے گناہ کو اذیت نہیں ہونے دیں گے۔ اللہ آپ کو ہمت اور طاقت دے۔