ممبئی ۔ استری 2 اس سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر فائٹر، بڑے میاں چھوٹے میاں، شیطان اور اوروں میں کہاں دم تھا جیسی فلموں کو باآسانی پیچھے چھوڑتے ہوئے 457 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔ استری 2 شردھا کپور کے کیریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ اس فلم کے لیے شردھا کپور کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنے کردار کو انتہائی سادگی سے مداحوں کے سامنے پیش کیا ہے لیکن آج تک شردھا کپور کو وہ مواقع نہیں ملے جو دپیکا پڈوکون کو ملے ہیں۔ دیپیکا نے اپنی فلموں میں تلوار چلانے سے لے کر لڑاکا طیارہ اڑانے تک کے کارنامے دکھائے ہیں۔ دیپیکا کے کریئر کا گراف بہت اچھا ہے۔ ان کی جھولی میں کئی بڑی فلمیں آچکی ہیں۔ یہی نہیں، دیپیکا پڈوکون واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے کی 3 فلمیں دیں جبکہ دوسری اداکاراؤں کے لیے وہاں تک پہنچنا مشکل ہے لیکن شردھا کپور کو ابھی تک کچھ مختلف کرنے کا موقع نہیں ملا جبکہ دیپیکا کو مختلف مواقع ملتے رہتے ہیں۔ سال 2024 کے آغاز میں ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم فائٹر تھیٹروں میں آئی تھی۔ دیپیکا اس فلم میں ہائی اوکٹین ایکشن کیا ہے جس کیلئے انہوں نے خصوصی تربیت لی تھی۔ ہالی ووڈ کے اسٹنٹ مین نے فائٹر کے اسٹنٹ کے لیے اسٹارزکو ٹریننگ دی تھی۔ دیپیکا نے بھی محنت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پٹھان دیپیکا پڈوکون کی 1000 کروڑ روپے کی پہلی فلم پٹھان ان کے لیے کئی طریقوں سے خاص ہے۔ وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی اس فلم میں دیپیکا زبردست ایکشن سین کرتی نظر آئیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا کی کیمسٹری ہر بار پسند کی جاتی ہے۔ دیپیکا نے اس فلم کے لیے ایکشن سین کی ٹریننگ لی۔ پٹھان کے لیے دیپیکا کی ورزش میں فنکشنل ٹریننگ اور یوگا شامل تھا۔ وہ ہفتے میں 6 دن روزانہ 1.5گھنٹے اپنی ورزش کے لیے وقف کرتی تھی۔ بالی ووڈ میں اپنی مضبوط شناخت چھوڑنے کے ساتھ ساتھ دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کیا۔ ٹرپل ایکس: ریٹرن آف جینڈر میں دیپیکا نے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ون ڈیزل کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس فلم سے انہوں نے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ دیپیکا اور رنویر سنگھ کی سوپرہٹ فلم باجی راؤ مستانی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔