ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی فلم استری2 کی شاندار کامیابی سے بے حدخوش ہیں۔ فلم ‘استری2 ‘ 2018 میں ریلیز ہونے والی سوپر ہٹ فلم ’استری‘ کا سیکوئل ہے ۔ فلم استری2 میں شردھا کپور، راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ، تمنا بھاٹیہ، ابھیشیک بنرجی جیسے اداکار ہیں۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی ہے ۔