شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کو فرضی مسلمان کیو ں کہا؟

   

ممبئی۔ تنازعات کیلئے مشہور اداکارہ راکھی ساونت گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ اور اس کی وجہ ان کا عمرہ کرنے سعودی عرب جانا ہے۔ سب سے پہلے وہ سعودی عرب کے شہروں مکہ اور مدینہ میں گئیں۔ مکہ میں عمرہ ادا کیا۔ اس دوران وہ انسٹاگرام پر اپنے سفر کی اپ ڈیٹس دیتی رہیں۔ اب ہندوستان واپس آنے کے بعد بھی وہ خاموش نہیں بیٹھی ہیں۔ اب وہ شرلین چوپڑا کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا کب دوست بنیں اورکب دشمنی ہو جائیں کوئی نہیں جانتا۔ راکھی جب سعودی عرب میں تھیں تو شرلین چوپڑا نے ملک میں ان کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔ اب ایک بار پھر دونوں قریب آگئے ہیں۔ کل رات دونوں ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آئے۔ اس دوران دونوں کے درمیان تلخی ختم ہوئی۔ راکھی نے گانا گایا اور شرلین ڈانس کرتی نظر آئیں۔ اس دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں شرلین راکھی ساونت کو اپنے فرضی مسلمان ہونے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے نظر آئیں۔ پاپرازی نے شرلین سے سوال کیا کہ ابھی آپ راکھی کو جعلی اور فرضی مسلمان کہہ رہے تھے۔ اس پر شرلین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے، اسی لیے میں نے اسے جعلی مسلمان کہا۔