شرپسندوں کو کھلی چھوٹ، مسلمانوں کی دل آزاری، پولیس کا دوہرا معیار

   

یلاریڈی میں اجازت کے بغیر نوپور شرما کی تائید میں بی جے پی کی ریالی، نعرے بازی پر عدم کارروائی لمحہ فکر

یلاریڈی ۔ دنیا بھر میں جب گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے اور دنیا کے ہر گوشہ سے نوپور شرما کی مذمت کی جارہی ہے ایسے میں بی جے پی کے کچھ شر پسند اب بھی نوپور شرما کی کھل کر تائید کرکے ملک کے مسلمانوں کی دل آزاری کررہے ہیں۔ یلاریڈی مستقر بھی پیر کی شام کے وقتوں میں مقامی بی جے پی قائدین نے بنا پولیس کی اجازت کے بغیر جرأت کرتے ہوئے نوپور شرما کی تائید والا بیانر تھامے ریالی نکالی اور دل فگن نعرے بلند کئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں زبان درازی کرنے پر ایک طرف دنیا بھر کے مسلمان برہم ہیں اور خاطی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں تو ایسے میں بی جے پی قائدین جلتے پر نمک چھڑکنے کا کام کرتے ہوئے گستاخ نوپور شرما کا کھل کر ساتھدینے کا اعلان کررہے ہیں اور اس کے بیان کی بھی تائید کرتے نظر آرہے ہیں۔ یلاریڈی امبیڈکر چوراستہ سے گاندھی چوک علاقہ تک بی جے پی قائدین نے نعرے بلند کرکے ریالی منظم کی اور پولیس کی بنا اجازت والی ریالی سے بے بے خبر رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو مقامی مسلمانوں نے نوپور شرما کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرکے یادداشت دینے پر ڈی ایس پی سرینواس سے اجازت طلب کرنے پر ڈی ایس پی نے اجازت تک نہ دی اور میمورنڈم ہفتہ کو دینے کا مشورہ دینے پر یلاریڈی کے مسلمانوں نے ان کی بات کی لاج رکھتے ہوئے ہفتہ کو گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف یادداشت پیش کی۔ یلاریڈی کے مسلمانوں کے لئے ایک قانون اور بی جے پی قائدین کے لئے ایک قانون سے پولیس کے رویہ پر تعجب ہوتا ہے۔ شرپسندوں کو اگر اس طرح کھلی چھوٹ دے دی گئی تو ظاہر ہیکہ مسلمان برہم ہوں گے۔ پرامن ماحول کو شورش زدہ کرنے والوں کو یوں پولیس نظرانداز کرتے رہنا اکثریتی طبقہ کی تائید کرے کا احساس دلاتا ہے۔ بنا اجازت کے نکالی گئی نوپور شرما کی تائید میں ریالی کے ذمہ داروں کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔ ورنہ پولیس کے تعلق سے دوسرے طبقہ کو منفی پیام جائے گا۔ مسلمانوں کو کسی ریالی کی اجازت نہ دینے والے ڈی ایس پی بی جے پی کی نکالی گئی ریالی کے خلاف قانونی کارروائی کرے تاکہ اقلیتوں کو پولیس کے تحفظ کا احساس ہو۔ امن و امان برقرار رکھے جانے میں پولیس کا اہم رول ہو۔