شعیب اخترنوجوان فاسٹ بولر عمران ملک کی مدد کیلئے تیار

   

نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان ہندوستانی تیز رفتار سنسنی خیز بولر عمران ملک کی تعریف کی ہے اور نوجوان کو اپنی صلاحیتوں کو چمکانے کے لئے قیمتی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں کوئی بیٹر مارے بھی تو اپنی جارحیت کو کم نہیں کرنا چاہئے۔ عمران نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے دوران اپنی خام رفتار سے سلیکٹرزکی توجہ مبذول کروائی، جہاں انہوں نے اس وقت لیگ کی تیز ترین بولنگ کی۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ڈال کر عمران ملک نے آئی پی ایل کا تیز ترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ جس کے چند دن بعد ہی وہ ہندوستانی ٹی20 ٹیم میں منتخب ہو ئے اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیم کے لیے ایک نشان بنایا اور بعد میں اسی سال نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ونڈے ڈیبیو کیا۔ عمران کے متعلق شعیب نے کہا کہ وہ واقعی ایک اچھا بولر ہے؛ اس کے پاس طاقتور رن اپ ہے، بازو کی رفتار اچھی ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں؛ عمران تیزی سے بولنگ کا فن اور وکٹ لینے کا فن سیکھتا ہے۔ وکٹ لینے کا فن یہ ہے کہ کبھی بھی اپنی رفتار کو کم نہ کریں اور اگر کوئی بیٹرس مارتا بھی ہے تو رفتار کم نہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا جب بھی آپ میدان میں قدم رکھتے ہیں تو صرف یہ سوچیں کہ گراؤنڈ کی ملکیت آپ کی ہونی چاہیے۔ یہ ایک عظیم ملک ہے جس کے لیے آپ کھیل رہے ہیں، اس لیے اپنے ہم وطنوں کے جذبات کو کبھی مجروح نہ کریں۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عمران آنے والے وقت میں ہنر سیکھیں گے اور یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر وہ مدد کے لیے تیار ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند کا ریکارڈ اختر کے پاس ہے۔ انہوں نے2003 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی اور عمران سے اس ریکارڈ کو توڑنے کی امید ہے۔