ضلع سنگاریڈی کی 11 بلدیات میں آج رائے دہی کیلئے 541 پولنگ مراکز ، سہولیات کا معائنہ اور اظہار اطمینان
سنگاریڈی۔10 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی ضلع میں 11 فروری کو منعقد ہونے والے بلدی انتخابات کے پیشِ نظر، ضلع الیکشن آفیسر و کلکٹر پی پراوینیا نے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی تقسیم کے لیے قائم کیے گئے ڈسٹری بیوشن مراکز اور اسٹرونگ رومس کا معائنہ کیا۔ کلکٹر نے کوہیر اور سداشیوپیٹ میں سرکاری جونیئر کالجوں میں قائم ڈسٹری بیوشن مراکز کا دورہ کیا اور انتخابی سامان کی تقسیم کے عمل کا زمینی سطح پر جائزہ لیا۔ انہوں نے مراکز میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈسٹری بیوشن مراکز میں پولنگ عملے کے لیے پینے کے پانی، طبی کیمپ، ناشتہ، کھانے، شامیانے اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کلکٹر نے پی او اور او پی او پر مشتمل تمام پولنگ ٹیموں کی حاضری کے بارے میں دریافت کیا اور حاضری رجسٹر کا معائنہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی بیالٹ باکسیس اور دیگر پولنگ سامان کی جانچ کی۔ انہوں نے میونسپل کمشنروں کو ہدایت دی کہ سامان کی تقسیم میں مکمل احتیاط برتی جائے۔ بعد میں کلکٹر نے متعلقہ بلدیات کے اسٹرونگ رومز کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ ضلع کی 11 میونسپلٹیوں میں 11 فروری کو پولنگ ہوگی ۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں کہ ووٹرز پرامن ماحول اور آزادی کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔یہ انتخابات سنگاریڈی، سداشیواپیٹ، کوہیر، ظہیرآباد، نارائن کھیڑ، جنارام، اندول،جوگی پیٹ، اسنا پور، اندریشام، گمماڈیلا اور گڈاپوتھرم میونسپلٹی میں ہوں گے۔ضلع کی 11 بلدیات میں کل 256 وارڈز ہیں جن کے لیے 541 پولنگ اسٹیشنس بنائے گئے ہیں۔ہر پولنگ سٹیشن پر ویب کاسٹنگ قائم کی گئی ہے۔اس الیکشن میں کل 3,41,808 ووٹرز حصہ لیں گے۔ ان میں سے مرد، 1,71,151خواتین ، 1,70,638دیگر ، 19بلدیہ وار ووٹرز کی تفصیلات اندول،جوگی پیٹ: 20 وارڈ، 32 پولنگ اسٹیشن 16,450 ووٹرگڈاپوتھرم: 18 وارڈ 18 پولنگ اسٹیشن 11,983 ووٹرگمادیلا: 22 وارڈز 44 پولنگ اسٹیشن 23,926 ووٹرزاندریشام: 18 وارڈس 19 پولنگ اسٹیشن 13,086 ووٹر اسنا پور: 26 وارڈ 60 پولنگ اسٹیشنوں میں 35,912 ووٹرجنارام: 20 وارڈس 22 پولنگ اسٹیشن 12,473 ووٹر‘کوہیر 16 وارڈز، 16 پولنگ اسٹیشن، 10,832 ووٹرزنارائن کھیڑ: 15 وارڈ، 30 پولنگ اسٹیشن، 17,675 ووٹر سداشیواپیٹ: 26 وارڈ، 58 پولنگ اسٹیشن، 36,982 ووٹر سنگاریڈی: 38 وارڈ، 121 پولنگ اسٹیشن، 83,668 ووٹر ظہیرآباد: 37 وارڈز، 121 پولنگ اسٹیشن، 78،819 ووٹرز پولنگ کے انعقاد کیلئے 103 ریٹرننگ آفیسرس، 103 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، 649 پریسائیڈنگ آفیسرز، 649 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز، 1948 دیگر پولنگ آفیسرز، 73 مائیکرو آبزرور، 49 زونل افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔پرامن اور محفوظ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر ضروری انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔