شلپا شیٹی اور راج کندرا پر60 کروڑ سے زائد کیمبینہ دھوکہ دہی کا الزام

   

ممبئی۔ 16 اگست (یو این آئی)ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے دھوکہ دہی کے ایک سنگین کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا اور ان کے شوہر راج کندرا کے بیانات ریکارڈ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ حکام کے مطابق ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جوہو کے ایک بزنس ایگزیکٹیو کو کاروباری سرمایہ کاری کے بہانے 60.48 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا۔ دونوں کو جلد ہی ای او ڈبلیو کے دفتر میں پیش ہو کر اپنے بیانات درج کرانے کے لیے سمن جاری کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضابطے کے مطابق کسی بھی کیس میں شکایت درج ہونے کے بعد سب سے پہلے ملزمان کو طلب کر کے ان کے بیانات لیے جاتے ہیں، اس کے بعد ہی گرفتاری یا دیگر قانونی کارروائی عمل میں آتی ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ اہلکار نے واضح کیا کہ اس معاملے میں بھی جلد ہی باضابطہ سمن جاری کیا جائے گا۔