یروشلم: اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا ایک فوجی جوان ہفتہ کے روز شمالی غزہ کی پٹی کے بیت حنون میں ہلاک ہوگیا اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔بیان کے مطابق، ہلاک ہونے والا سپاہی 35 سالہ غالب سلیمان النصاصرہ تھا، جو جنوبی اسرائیل کے شہر راحہ کا باشندہ 35 سالہ ٹریکر تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے آئی ڈی ایف ٹریکر اور دو خواتین فوجی شدید زخمی ہوئے ۔اسرائیل کے چینل 12 نیوز نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے عسکریت پسند مخفی سرنگ کے شافٹ سے نکلے اور آئی ڈی ایف فورس پر آر پی جی فائر کیا جس سے دو خواتین فوجی زخمی ہو گئیں۔