امراوتی: جنوبی کرناٹک کے ساحل سے سمندری طوفان کی گردش اب شمالی کرناٹک اور اس سے ملحق تلنگانہ کے ساحل پر سطح سمندر سے 5.8 کلومیٹر تک پھیل رہی ہے ، جو جنوب مغرب کی طرف ہے ۔موسمیاتی مرکز نے ہفتے کو کہا کہ جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں کمزور ہورہا ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں میں شمالی ساحلی آندھرا پردیش، یانم اور رائل سیما میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔